بھلوال(خصوصی رپورٹ)بھلوال میں گاڑی کی سکوٹی کو ٹکر ،24سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی سڑک کراس کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں خاتون کو شدید سر کی چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مومنہ یوسف زوجہ ارباب، عمر 24 سال،رہائشی مختار کالونی بھلوال کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لواحقین کے اصرار پر میت کو مزید کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔