پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے اوپن بڈنگ کا آپریشن زیر غور

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلیے اوپن بڈنگ کا آپشن زیر غور آگیا۔پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی خریداری آکشن کے ذریعے ہوسکتی ہے ، ایونٹ کی موجودہ ٹیموں کی ویلیویشن کا عمل آخری مراحلے میں داخل ہوچکا ہے۔نئی ٹیموں کے نام مالکان ہی فائنل کریں گے، فرنچائز حاصل کرنے والے مالکان فراہم کردہ فہرست سے پسندیدہ شہر کا نام چنیں گے۔