چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(آ ئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل( منگل کو) طلب کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 25 نومبر(منگل کو)کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔اجلاس میں ملک کی مختلف ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی کنفرمیشن سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔اس سلسلے میں پیش کردہ نئے مجوزہ ڈیٹا فارم پراراکین کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا، جو جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔نیا ڈیٹا فارم اضافی ججز کی کارکردگی، قانونی مہارت، عدالتی فیصلوں، کام کی رفتاراورمجموعی پیشہ ورانہ معیار کی بنیاد پران کی کنفرمیشن کا جائزہ لینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔اجلاس میں اس فارم کے طریقہ کار، اس کے نفاذ اور مستقبل میں ججز کی تعیناتی کے عمل میں شفافیت بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔