پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پر پروموشنز

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی یو پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پر پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے ایس پی یو پنجاب پولیس کے 138 سکیورٹی کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور میں ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیاڈی آئی جی منتظر مہدی نے ایس ایس پی آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائیڈی آئی جی منتظر مہدی نے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور مزید دلجمعی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کے مطابق میرٹ اور سینیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر ا نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں محکمانہ ترقی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس اور پہلے سے زیادہ محنت کی متقاضی ہیترقی پانے والے اہلکار اپنے محکمانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے صدق دل سے سرگرم رہیں