لاہور (آئی این پی )محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر ہوگیا ہے جبکہ زیر التواء پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ اب تک 30ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کر دئیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70ہزار پاسپورٹس کا بھی اجراء کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا۔