لاہور( کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی ڈی، سائبر کرائم اور رائٹ مینجمنٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں ایس پی عہدے کی 22 سے 25 نئی سیٹیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔مستقبل میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی عہدے تک مزید 4 ہزار کے قریب پروموشنز ہونے جارہی ہیں۔21 مارچ کو انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور 25 مارچ کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی کے لئے بورڈ منعقد ہو گا۔گذشتہ سال 138 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی عہدے اور 393 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر عہدے پر ترقی دی گئیں جبکہ گزشتہ 2سال کے دوران 505 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک پروموشن کا ایڈوانس شیڈول بھی طے کیا جا چکا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ ون اینڈ ٹو اور اے آئی جی فنانس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔