سہیل ظفر چٹھہ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے حق میں بڑی قانونی کامیابی سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کو خارج کر دیا۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ایڈوکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس جبکہ سی سی ڈی کی جانب سے چوہدری ناصر عباس پنجوتہ پیش ہوئے۔