لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے یوم شہداء کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پولیس کے ان بہادر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔ امن کے قیام کیلئے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو استحکام اور عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ قوم شہداء پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے سدباب کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے بچوں کے روشن کل کی بنیاد رکھی۔