آئس کے نشے سے بچانا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔بلال صدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ نگرانی منشیات سے پاک لاہور کا مشن جاری ہے۔ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 4704ملزمان کو گرفتارکر کے4607مقدمات کا اندرج کیا گیا ہییہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2660کلو چرس ،338کلو آئس ،215کلو افیون،207کلو ہیروئین اور26ہزارسے زائد لیٹرشراب بر آمد کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہورنے منشیات کے خاتمے کیلئے منظم کریک ڈا ¶ن جاری رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات خصوصاََ آئس کے نشے سے بچانا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے سرچ اور کومبنگ آپریشنزکئے جائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انسدادِ منشیات کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈرگزکی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ متعلقہ افسران پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منشیات کے کیسوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔