اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر فوری طور پر نوٹیفائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر فیصلہ جلد از جلد آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔