لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مصطفی آباد میں حبیب سے 1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں اکرم سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں احسان سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں عاطف سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں کلیم سے 1لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ سول لائنز شادمان اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔