لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق غازی آباد میں فرقان سے 1لاکھ 75ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔مانگامنڈی میں غفار سے1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون۔اقبال ٹاون میں اعجاز سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون۔شفیق آباد میں ماجد سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔شادباغ میں منظور سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار فیصل ٹاون اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔