ڈاکے چوریاں ، شہری نکونک

 متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات موبائل فون چھین لئے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں ندیم سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون۔ریس کورس میں عابد سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں لیاقت سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شالیمار میں جاسم سے1 لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں فاروق سے 1لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون،وحدت کالونی میں محسن سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نواب ٹاون اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ مناواں نشترکالونی اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔