لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مانگا منڈی میں عامر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں غیور سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں فردوس سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں طاہر سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں رزاق سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گجرپورہ اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ ستوکتلہ اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔