جنگی صورتحال ، لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار خطرے میں پڑ سکتاہے،حفیظ پاشا

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا ، مجھے نہیں لگتا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیگا
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستانیوں کا روزگارخطرے میں پڑسکتاہے۔ایک انٹرویو میں  حفیظ پاشا نے کہا کہ اگر خلیجی ممالک کی معیشت نیچے گئی تو وہاں مقیم پاکستانیوں کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا، جس کے نتیجے میں ترسیلاتِ زر اور پاکستان کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطی کی صورتحال کے باعث پاکستان کا تجارتی خسارہ، جو اس وقت 2 ارب ڈالر ہے، جون تک بڑھ کر 5 سے 6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صورتحال نہ سنبھلی تو خلیجی ممالک سے پاکستانی، ہندوستانی اور بنگلادیشی کارکنوں کی بڑی تعداد بے دخل ہو سکتی ہے