جدہ (آئی این پی )بیلجیئم سے نوجوان سائیکل پر حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔ بیلجیئم سے نوجوان طویل اور ہزاروں کلو میٹر پر محیط سفر طے کرکے سائیکل پر سعودی عرب پہنچا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے میں جب لوگ عبادات میں مصروف تھے تب بیلجیئم کے 26 سالہ نوجوان انس الرزقی نے ایک منفرد اور عظیم سفر کا آغاز کیا۔سائیکل پر مکہ مکرمہ تک کا 4500کلومیٹر طویل سفر ادائیگی حج کے لیے ادا کیا۔ انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا اور دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کا سفر طے کیا۔انس الرزقی نے بتایا کہ میں نے یہ سفر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں شروع کیا اور روزانہ تقریباً 100کلو میٹر سائیکل چلائی۔