فرانس (سپورٹس ڈیسک)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ایونٹ کا 15 ہواں مرحلہ بیلجیئم کے ٹم وی لینس نے جیت لیا۔فاتح سائیکلسٹ نے 169 اعشاریہ 3 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 34 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس: نواں مرحلہ ٹم مرلیئر نے جیت لیادوسرے نمبر پر بھی بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپے نیرٹس رہے جبکہ پندرہویں مرحلے میں تیسری پوزیشن فرانس کے جولین کی رہی۔پندرہ مرحلوں کے اختتام پر مجموعی برتری سلووینیا کے تیج پوگا کار کو حاصل ہے۔ایونٹ میں پیر کو آرام کا دن ہے، سولہواں مرحلہ منگل کو ہو گا۔