بھارت:گجرات سماچار کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک،ڈائریکٹر گرفتار

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں آزادی صحافت ایک بار پھر شدید دبا ئوکا شکار ہو گئی ،بھارتی حکومت نے تنقید برداشت نہ کرتے ہوئے معروف نیوز چینل "گجرات سماچار"کا ایکس اکائونٹ بلاک کر دیا اور چینل کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے مارے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، گجرات سماچار کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ مودی حکومت سے جنگی فیصلوں اور معاشی بحران پر سوالات اٹھانا ہے۔