تہران (آئی این پی )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو مذہبی شخصیت کیساتھ جھگڑا کرتے دیکھا گیا۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ کی ہے۔ بتایا گیا کہ مذکورہ شخص خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت سے تنگ آکر خاتون نے احتجاجاً ان کا عمامہ اتار کر اپنے سر پر رکھ لیا تھا،کیوں کہ خاتون نے سر پر سکارف نہیں پہنا ہوا تھا، جو ایرانی قانون کے مطابق ضروری ہے۔پاسداران انقلاب کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ خاتون کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔