ماسٹر پلان کی منظوری دیدی گئی،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے پیسے لئے،جس پر عمل سندھ حکومت کرے گی ‘سعید غنی
کراچی (آن لائن)سندھ کابینہ نے پاک فوج فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ 88 ایکڑ زمین خصوصی افراد کے لیئے مختص کرتے ہوئے اس کے ماسٹر پلان کی منظوری دی ہے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا کوبتایا کہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے پیسے لئے،جس پر عمل سندھ حکومت کرے گی ‘ایک کمیٹی بنائی گئی اس میں ٹرانسپورٹ داخلہ اور ایکسائز کے وزراء شامل ہیں ۔یہ کمیٹی ٹریفک حادثات کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے 88 ایکڑ زمین خصوصی افراد کے لیئے مختص کی گئی ‘اس کے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی ہے ۔سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کرتے ہیں۔اگر پنجاب میں لوگ چاہتے ہیں تو وہاں بھی بنائیں گے۔ایس آئی یو ٹی وہاں بن رہا ہے اس کو 9 ارب روپے وفاق دے گا۔بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں سیلاب متاثرین کے گھر بنیں گے ۔ہماری کامیابی کو دیکھ کر بلوچستان اور کے پی کہتے ہیں یہ ادارہ ہمارے صوبے میں مکان بنائے ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رقم وفاقی حکومت دے رہی ہے،سندھ حکومت سے سروس لی جا رہی ہے۔سعیدغنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پاک فوج فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔