نوشکی(آئی این پی )نوشکی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کی جرات و قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رات کے چار بجے بلوچی لباس پہنے 2 دہشتگردوں نے ہم پر حملہ کیا اور میرے پورے خاندان کو نشانہ بنایا۔لڑکی نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت پہنچ کر ہماری حفاظت کی،ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جہاں ہمیں بہترین نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔گوادر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے بحفاظت ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا اور میرا بہت خیال رکھا۔