فرانس میں ضبط کی گئی بلوچستان کی نوادرات پاکستان کو واپس مل گئیں

 اسلام آباد (آئی این پی ) فرانس میں ضبط کی گئی بلوچستان کی نوادرات پاکستان پہنچا دی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق فرانس سے قیمتی نوادرات کی پاکستان واپسی سے تاریخ، تہذیب اور ثقافت کی جیت ہوئی ہے۔فرانسیسی حکام نے نوادرات پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیں۔یونیسیکو کنونشن کے تحت پاکستان کا تاریخی ورثہ واپس ملا ہے، قدیم نوادرات بلوچستان کی تاریخ سے جڑی اہم نشانیاں ہیں۔فرانسیسی کسٹمز نے پاکستان سے سمگل کی گئی نوادرات ضبط کرلی تھیں، فرانسیسی حکام کی جانب سے نوادرات اسمگلنگ روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔