اٹلی نے 7 تاریخی نوادرات پاکستان واپس پہنچا دئیے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان کو اٹلی کی جانب سے 7 تاریخی نوادرات موصول ہوگئے  ۔اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان  کے مطابق نوادرات تمام ضروری قانونی اور انتظامی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد گزشتہ  اسلام آباد پہنچ گئے۔پاکستانی سفارت خانے نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسمگل شدہ نوادرات بازیابی کے بعد اطالوی حکام کی جانب سے اپریل میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے حوالے کئے  گئے تھے۔ان نوادرات کی واپسی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی اشیا کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اٹلی نے 90 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کیے جو 2007 میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے  کارابینیری کمانڈ کے ذریعے ضبط کیے گئے تھے