اسلام آباد(آئی این پی ) امریکا نے پاکستان کے چوری شدہ اور غیر قانونی منتقل 513 قدیم نوادرات واپس کردئیے ، جو تقریبا 60 سے 80 سال قبل پاکستان سے امریکا منتقل کئے گئے تھے۔تفصیل کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کا سینیٹر ہدایت اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے پاکستان سے چوری شدہ اور غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے 513 قدیم نوادرات واپس کر دئیے ہیں۔ نوادرات کی واپسی کیلئے خصوصی پیکنگ، محفوظ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کا انتظام کیا گیا، جبکہ امریکا سے واپس ملنے والے بیشتر نایاب نوادرات بحفاظت اسلام آباد پہنچا دئیے گئے ہیں