فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے جو تاحیات رہتا ہے
فیلڈ مارشل کے رینک میں فائیو سٹار ہوتے ہیں‘جنرل محمد ایوب خان پہلے فیلڈ مارشل تھے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)فوج میں آرمی چیف فور سٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک سٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو سٹار ہوجاتے ہیں۔فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے جو تاحیات رہتا ہے۔حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔اس سے پہلے پاکستان میں ایوب خان واحد فیلڈ مارشل تھے۔ 1958 میں جنرل محمد ایوب خان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو 1959 میں صدارتی کابینہ نے انہیں 1959 میں فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری دی تھی۔