وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے

  اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف  پاک بھارت جنگ کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے گئے تعاون پر اظہارِ تشکر کے لئے  مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ وزیراعظم کے ان دوروں کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر، اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کے ترکیہ، آذربائیجان اور ایران جانے کا بھی امکان ہے۔ ان دوروں کے دوران وزیراعظم نہ صرف پاکستان کا موقف پیش کریں گے بلکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے