اسلام آباد ( آن لائن) ضلعی عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اور پیش نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ رسیدوں اور اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی