سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی، اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج پیر کوہوگی پچھلی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی کریں گے، اس موقع پرسابقہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 15 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔