توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری کوپیش ہونے کا حکم

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹریننگ کرنیوالیاہلکاروں کو سپیشل الائونس نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو توہین عدالت کی درخواست پر جواب سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔جسٹس محمدساجدمحمود سیٹھی نے محمدشعیب ظفرسمیت200 سے زائد ملازمین کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کا موقف سننے کے بعد چیف سیکرٹری کو طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔