شدید گرمی‘پنجاب میں28مئی سے سکولوں میں چھٹیاں

سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل‘ساڑھے7بجے کھلیں گے‘ساڑھے11بجے چھٹی ہوگی
لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو  کے خدشے کے پیش نظر سکولوں میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ کرلیا۔ 28 مئی تک اسکولز کے اوقات بھی محدود کردئیے گئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویوٹ کے خدشے کے پیش نظر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی  سکولز پر ہوگا۔ پنجاب بھر کے سکولز کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے، اسکولز کے اوقات کار 7:30 بجے سے 11:30 تک ہوں گے، 28 مئی سے قبل تمام اسکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔