پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں آج سے شروع ہوں گی

لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث آج 28مئی سے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکول 28مئی سے بند کر دیئے جائیں گے۔گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی صحت و حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔