ابوظہبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل ہی سکولوں میں طلبا اور عملے کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں مڈٹرم بریک کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 سے اور اختتام 14 فروری کو ہوگا۔یہ تعطیلات تو محض 4 دن کی ہیں لیکن مجموعی پر ایک ساتھ 9 چھٹیاں مل جائیں گی کیوں اس میں دو بار دو دو ہفتہ وار چھٹیاں ساتھ مل رہی ہیں۔سکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔