پنجاب :سکولوں میں 22دسمبر تا 10جنوری چھٹیاں ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن نیسکولوں میں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرماکی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیر 22 دسمبر 2025 سے ہفتہ 10 جنوری 2026 تک سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب کیتمام سرکاری اورپرائیویٹ سکول پیر 12 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔