نبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو اپنی دوسری بیوی قرار دے دیا

نبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو اپنی دوسری بیوی قرار دے دیا

رنبیر کپور نے اپنی پہلی 'بیوی' کا انکشاف کرتے ہوئے ایک دلچسپ اور مزاحیہ واقعہ سنایا۔

 بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی سے قبل، ان کی ایک اور 'پہلی بیوی' تھی، جو ایک مداح تھی۔رنبیر کپور نے اپنے ابتدائی دنوں کی ایک یادگار بات بتائی کہ ایک خاتون مداح نے ان کے بنگلے کے سامنے شادی کی تھی۔ اس مداح نے رنبیر کے گھر کے دروازے پر یہ سب کیا، لیکن رنبیر خود اس وقت شہر سے باہر تھے اور ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔رنبیر نے بتایا کہ وہ خاتون مداح ایک پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور دروازے کے سامنے شادی کی تمام رسومات ادا کی تھیں۔ انہوں نے سندور لگایا، گلے میں منگل سوتر پہنا، اور کچھ پھول بھی گھر کے گیٹ پر رکھے تھے۔رنبیر کپور نے اس واقعے کو بڑے مزاحیہ انداز میں بیان کیا اور کہا کہ چونکہ وہ شہر سے باہر تھے، اس لیے وہ اپنی 'پہلی بیوی' سے آج تک نہیں مل پائے۔

یہ انکشاف سن کر ان کے مداحوں میں ہنسی کا سامان پیدا ہو گیا اور یہ باتیں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں۔اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے رنبیر کپور نے یہ بھی کہا کہ انہیں ہمیشہ اس بات کا افسوس رہا کہ وہ اس خاتون سے کبھی نہیں مل پائے اور نہ ہی اس کے ساتھ اس 'شادی' کا کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا۔یہ دلچسپ انکشاف رنبیر کپور کی ذاتی زندگی کی ایک مزاحیہ جھلک تھی، جسے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔