واٹس ایپ یاموبائل پر بھی نقل کیلئے مدد مانگنے پر بھی مقدمہ

اگر کوئی شخص انسپکشن لیٹر دکھائے تو وہ جعلی ہے اس کو حوالے پولیس کیا جائے
لاہور(کرائم رپورٹر)واٹس ایپ یا موبائل فون پر نقل کی مدد مانگنے پر بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔کنٹرولر لاہور بورڈ نے تمام سپرنٹنڈنٹ کو نئی ہدایت جاری کردی ہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کسی کو سنٹر وزٹ کرنے کا لیٹر جاری نہیں کیا ،اگر کوئی شخص انسپکشن لیٹر دکھائے تو وہ جعلی ہے اس کو حوالے پولیس کیا جائے۔اگر کوئی زبردستی سنٹر میں داخلہ ہونے کی کوشش کرے تو فوری 15 پر کال کریں۔کوئی واٹس ایپ یا موبائل فون پر نقل کی مدد مانگتا ہے تو اس کے خلاف ریفرنس کنٹرولر لاہور بورڈ کو بھجوایا جائے۔