کیلیفورنیا(آئی این پی )واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کیلئے الگ اکائونٹ بنا سکیں گے، جس میں محدود خصوصیات اور سخت پرائیویسی کنٹرولز ہوں گے، کمپنی کا مقصد بچوں کی آن لائن حفاظت کو بڑھانا ہے اور نامعلوم رابطوں کے ساتھ غیر ضروری رابطے روکنا ہے۔ویب بیٹا انفو کے مطابق اس سیکنڈری اکانٹ میں والدین کو بچوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے معلومات فراہم کی جائیں گی، جیسے کہ کب نیا رابطہ شامل کیا جارہا ہے، تاہم واٹس ایپ یہ بھی واضح کر رہا ہے کہ تمام مواد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہے گا اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد تک رسائی ممکن نہیں ہوگی