لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے فوجداری نظامِ انصاف میں رابطے کے طریقوں کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک فیصلے میں جسٹس محمد امجد رفیق نے استغاثہ کے ریکارڈ سنبھالنے میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی اور عمل کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ استغاثہ کو تاخیر سے فراہم کیے جانے سے عدالتی وقت ضائع ہوتا ہے۔یہ مشاہدہ انہوں نے ایک بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران کیا، جب ایک خاتون ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو عدالت کے سوالات کے جوابات کے لیے ریکارڈ کو عجلت میں اکٹھا کرتے دیکھا گیا۔