اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کے لیے کوششیں اور شواہد منظر عام پر آگئے۔نجی کے مطابق واٹس ایپ پر کی گئی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اپنے بھائی کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، ان واٹس ایپ میسیجز میں علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید کو سیاسی مقاصد اور پارٹی پر اجارہ داری کیلئے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔علیمہ خان سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کو"Pot of Gold"۔سے تشیبہ دے رہی ہیں۔ علیمہ خان نے پیغامات میں کہا کہ ’’ہم کیوں بانی پی ٹی آئی کیلئے جیل میں ائیر کنڈیشن اور بڑا کمرہ حاصل کرکے حالات کو نارمل دکھائیں، ’’لوگوں کو درد محسوس ہونا چاہیے جو فریج، اے سی اور کمرہ پینٹ کروانے سے نہیں ہوگا‘‘۔علیمہ خان نے احسن علوی کو بشریٰ بی بی کے حوالے سے بیانیہ بنانے کا کہا کہ لوگوں کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدت کیس میں ہوئی کیونکہ بشریٰ بی بی نے اپنی بیٹیوں کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا۔علیمہ خان نے واٹس ایپ پیغامات کے اگلے مرحلے میں تاثر دیا کہ وہ مشال یوسف زئی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی اور گہرے تعلقات سے واقف ہیں