لاہور (کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کی شجرکاری مہم 2025 کے تحت گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ٹا ئون شپ میں شجرکاری واک کا انعقاد کیا گیا، قیادت پرنسپل کالج ڈاکٹر فاروق گجر نے کی۔طلبا اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اور ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کا عزم دہرایا۔ مہم کے پہلے ہفتے میں کالج میں 200 کلائمیٹ ریزسٹنٹ پودے لگائے جائیں گے۔