امتحانی سنٹر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ڈسکہ کا سپرنٹنڈنٹ معطل

 سپرنٹنڈنٹ سے امیدوار کی مدد بارے مشتبہ موبائل چیٹ وزیر تعلیم کے ریڈار میں آ گئی تھی
لاہور( کرائم رپورٹر)وزیر تعلیم کا ڈسکہ کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی عمل کا معائنہ کیا۔ عملے کی حاضری اور شناخت بھی چیک کی۔ چیکنگ کے دوران سپرنٹنڈنٹ سے امیدوار کی مدد بارے مشتبہ موبائل چیٹ وزیر تعلیم کے ریڈار میں آ گئی۔ جس پر انہوں نے تحقیق کے بعد امتحانی سنٹر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ڈسکہ کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری معطل کرتے ہوئے انکوائری کے آرڈرز دے دئیے۔ رانا سکندر حیات نے ڈسکہ کے ایک اور امتحانی سنٹر میں پرچہ تاخیر سے شروع کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کو وارننگ دی اور آئندہ تمام سنٹرز کو پرچہ بروقت شروع نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔