سابق وزیر اعظم کا روزانہ معائنہ ،ذاتی معالج نے ہوائی سفر سے روکدیا ، کارکنوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں

نوازشریف   طبیعت ناساز ، آرام کا مشورہ 
میاںنواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی جانا چاہتے تھے، ڈاکٹر عدنان نے ہوائی سفر کیا اجازت نہ دی ،
لاہور(خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ، کارکن قائد کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے لگے۔لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر ان کا معائنہ کر رہے ہیں اورانہیں ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔