لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی پتے کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور پی ٹی آئی نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل کی ہے۔پی ٹی آئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کی پی کے ایل آئی میں پتے کی کامیاب سرجری ہوئی۔قریشی کی سرجری اللّٰہ کے فضل سے کامیاب رہی، پی ٹی آئی کے مطابق آپریشن کے بعد قریشی ڈاکٹرز کی خصوصی نگرانی میں ہیں۔پی ٹی آئی نے قوم سے شاہ محمود کی جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قریشی ثابت قدم اور حوصلہ مند رہنما ہیں۔قریشی کی قید و بند کی صعوبتیں قابلِ فخر ہیں۔