وزیراعظم شہباز شریف کی راجہ ظفر الحق کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان اور پارٹی کے اہم رہنماء راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔ اس دوران وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر راجہ ظفر الحق کی پاکستان مسلم لیگ ن اور ملکی سیاست میں پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور تجربہ پارٹی کے لیے بے حد قیمتی ہیں