لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ کو تشدد کانشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کو تشدد کانشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاملزم نے رسولاں بی بی نامی خاتون کو ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم رہائشی جگہ کرایہ لا کر خاتون کو دیتا تھا مگر دو ماہ سے کرایہ نہیں دے رہا تھاخاتون کرایہ لینے پر پہنچی تو ملزم نے ساتھیوں اسد اور حسیب وغیرہ سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ا س سے قبل بھی کینٹ ڈویڑن میں پانچ مقدمات درج ہیں۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔