پتوکی کچہری میں وکلا نے ایس ڈی او کو تشدد کانشانہ بناڈالا

قصور(خصوصی رپورٹ )پتوکی کچہری میں وکلانے ہلہ کیایس ڈی او کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالاجس سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کچہری میں دو دن سے صدر بار کی طرف سے لیسکواہلکاروں کا داخلہ بند تھا۔رورل ہلہ کے ایس ڈی او عمیرسرفراز چیمہ کسی کام کے سلسلے میں وہاں پہنچے تو وکلا نے انہیں روکا اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع کر دی اور انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایس ڈی او کو زبردستی لائبریری میں لے جا کر ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد لیسکوملازمین نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وکلا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ایس ڈی او کی جانب سے متعلقہ تھانے میں واقعے کی تحریری شکایت جمع کرا دی گئی ہے جس میں موٓقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پر بلا جواز تشدد کرتے ہوئے کئی گھنٹے ہراساں کیا گیا۔