بیوی کو اسلحہ کے زور پر تشدد کانشانہ بنانے والا شوہرپکڑاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے بیوی کو تشددکانشانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سبزاہ زار کے رہائشی ملزم رمضان نے بیوی کو اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔