لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ میں بدبخت باپ نے 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایاگیاہے کہ بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گزر بسر کرتی ہے۔والدہ جب کام سے گھر واپس آئی تو متاثرہ لڑکی نے زیادتی کے بارے میں بتایا،جس پر والدہ نے فوری تھانہ چوہنگ میں کارروائی کے لیے درخواست دی۔پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔