نذیر احمد کالا جادوکرتا تھا، ملزم کو اپنے بیٹے عبداللہ پر جن حاوی ہونے کا وہم تھا
جن کا اثر ختم کرنے کیلئے بیٹے کے سر پر آہنی راڈ مارا، عبداللہ زندگی کی بازی ہار گیا
پاکپتن(آئی این پی ) پاکپتن میں عامل باپ نے مبینہ طور پر اپنے ہی 12 سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلادیا ۔پولیس کے مطابق پاکپتن کے نواحی گائو ں کا رہائشی نذیر احمد مبینہ طور پر کالا جادوکرتا تھا، ملزم کو اپنے 12سالہ بیٹے عبداللہ پر جن حاوی ہونے کا وہم تھا۔پولیس کے مطابق جن کا اثر ختم کرنے کیلئے باپ نے بیٹے کے سر پر آہنی راڈ ماری، آہنی راڈ لگنے سے 12سالہ عبداللہ زندگی کی بازی ہار گیا۔