ملزم مبشر سے پستول اور گولیاں برآمد ، انویسٹی گیشنز کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر حقیقی باپ کو اپنے پسٹل سے جان سے مارنے کی کوشش کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا سفاک ملزم مبشر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم مبشر سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔