اسلام پورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی اور بجلی کا میٹر اترنے کے تنازع پرافسوسناک واقعہ پیش آیا
ملزم ابو بکر نے والد عبدالمجید کو دھکا دیا , 58 سالہ عبدالمجید منہ کے بل زمین پر گرا،ہسپتال میں چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی اور بجلی کا میٹر اترنے کے تنازع پرافسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں بیٹے کے ہاتھوں والد جان کی بازی ہار گیاپولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم ابو بکر نے اپنے والد عبدالمجید کو دھکا دیا جس کے نتیجے میں 58 سالہ عبدالمجید منہ کے بل زمین پر گر گیا زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسلام پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی سٹی نے بروقت ایکشن لینے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔